KDA Park Clifton KArachi.jpg

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا پارک

سندھ

کراچی (نامہ نگار) سندھ کے دارالحکومت شہر کراچی کے پارک کو کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا گیا۔ سرکاری افسران اور ملازمین کے استعمال میں رہنے والی گاڑیاں بوسیدہ حالت میں دھوپ میں پڑی سڑنے لگیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں نئی اور قیمتی  گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں، جو کے ڈی اے پارک کلفٹن میں موجود ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کی ان گاڑیوں پر سندھ حکومت کی خاموشی حیران کن ہے۔ کے ڈی اے پارک کلفٹن میں موجود تقریباً 250 گاڑیاں دھول مٹی سے اٹی ہوئی ہیں، جن میں بی ایم ڈبلیو، لینڈ کروزر، پراڈو جیسی مہنگی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ کھلے آسمان تلے سڑنے والی یہ گاڑیاں 75 فی صد محکمہ ایس جی اے اینڈ سی ڈی کی ہے اور 25 فیصد گاڑیاں محکمہ تعلیم، محمہ صحت، محکمہ بلدیات اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کئی برس سے قیمتی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی مرتب نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے