نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر

کسان قوم کے محسن ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

سندھ

کراچی (رپورٹ: حیدر جونیجو) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کسان قوم کے محسن ہیں جو ہماری خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسانوں  کے قومی دن کی مناسب سے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں تمام کسانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  کسان قوم کے محسن ہیں جو ہماری خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  گرمی کی تپش اور جما دینے والی سردی میں محنت کر کے کسان ہماری ضروریات پوری کرے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہاریوں کی محنت سے فائدہ اٹھانے والے لوگ کی معاشی ترقی عروج پر پہنچ جاتی ہے جبکہ  ہمارے ہاری اور آباد گار اکثر وبیشتر معاشی ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاریوں اور آبادگاروں کی ترقی سے ہی ملک مستحکم اور خوشحال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے ہاریوں اور آبادگاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے وزیراعلیٰ سندھ عوامی شکایتی سیل کو بھی متحرک کیاہے اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے