ریجنل ڈائریکٹر محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی کیجانب سے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس قمبر میں کھلی کچہری

سندھ

وگن (رپورٹ: محمد ثاقب تونیو) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرؤف سومرو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر طارق علی خانزادہ نے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرسید محمد شاہ، علی محمد مگسی اور منظور علی چنو سمی دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مسائل پیش کئے۔جی پی فنڈ اور تنخواہوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے ملازمین کے مسائل غور سے سنے اور بہت سے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر علی اکبر جاگیرانی فنانس ڈیپارٹمنٹ قمبر شہدادکوٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈسکشن کا مقصد سرکاری ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
کھلی کچہری میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں تاخیر کے سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمبر شہدادکوٹ عبدالرؤف سومرو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، لیکن مختلف محکموں سے سرکاری ملازمین کے ٹریژری آفس میں لائے گئے کیسز زیادہ تر قانون کے مطابق نامکمل ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بعض معاملات میں قانونی تقاضے پورے کرنے میں تاخیر ہوتی ہے، اس موقع پر مختلف اداروں کے ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے