دنیا سمیت سندھ بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

سندھ

کراچی (موقف نیوز) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور انھیں درپیش چیلنجز پر بات کرنے کا موقع فراہم کرنے کا دن ہے۔ یہ بات انہوں نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیسیف کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یونیورسل چلڈرین ڈے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر تعلیم رعنا حسین، سیکریٹری ایجوکیشن شیرین مصطفیٰ، یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادیل، اسکولوں کے بچے اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ آج بڑی تعداد میں بچے ہمارے ساتھ ہیں اور میں بچوں سے سے ان کی باتیں سننے کا منتظر ہوں۔ ہم بچوں کے لیے کیا بہتر کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں خوش رہیں۔ دنیا سمیت سندھ بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ بچوں کے حقوق کا کنونشن ایک بین الاقوامی انسانی حقوق کا معاہدہ ہے جو ان مخصوص حقوق کا خاکہ پیش کرتا ہے جن کا دعویٰ بچے اور نوجوان کر سکتے ہیں۔ ہم تمام بچوں کے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو برقرار پرعزم ہیں۔ حکومت سندھ ہر بچے کو ایک محفوظ، ذمہ دار اور دوستانہ ماحول دینا چاہتی ہے۔ ہم بچوں کو پریشانی، بھوک، خوف اور جبر سے پاک معاشرہ دینا چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت بچوں کیلئے بڑھنے، سیکھنے، کھیلنے اور پھلنے پھولنے کے حق کا اعادہ کرتی ہے۔ بچے قوم کا سب سے قیمتی وسیلہ اور مستقبل کی واحد ضمانت ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت بچوں کو حقوق بالخصوص پیدائش کے اندراج، تعلیم تک رسائی، غذائیت اور صحت کی دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی اور صفائی، وقار، تحفظ اور دیگر تمام حقوق تک رسائی حاصل ہو۔ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم اور پوری کوشش کر رہی ہے۔ بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں جیسا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بچوں کے استحصال اور جنس، مذہب اور نسل کی بنیاد پر انکے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے بہت سے ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات کیے ہیں۔ ہم بچوں کے خلاف تشدد، چائلڈ لیبر اور جبری شادیوں کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سندھ میں تمام بچوں کو خوراک، تعلیم، صحت اور صحت مند ماحول کا حق میسر ہے۔ بچوں کے حقوق کے مکمل حصول کے لیے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ میں خاص طور پر یونیسیف، دیگر شراکت داروں اور سندھ حکومت کے محکموں اور اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں تاہم لاکھوں افراد کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ان میں اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ مقبول باقر نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سندھ اور دیگر جگہوں پر ہر بچے کے ہر حق کو یقینی بنانے کے لیے مزید سنجیدہ اور سخت اقدامات کریں۔ آئیے ہم بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں پیداواری شہری بننے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عہد کا اعادہ کریں۔ میں اپنے وزراء سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بچوں کے حقوق کیلئے مزید کام کریں۔ اقوام متحدہ کے نظام، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، کمیونٹیز، والدیں، بچوں اور دیگر کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کریں۔ ہر بچہ کیلئے اچھی صحت ہونا چاہئے، حفاظتی ٹیکے لگوائیں، پولیو سے محفوظ رہیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک ہونے چاہئے۔ میرے ملک کا ہر ایک بچہ اسکول جائے اور اور علم حاصل کرے، بچوں کے عالمی دن کا پروگرام منعقد کرنے پر یونیسیف، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور اپنی وزارتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لیے بچوں اور انکے والدین کا بھی بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے