پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پل کا کردار کرتے رہیں گے

اوهانجو موقف

دبئی (رپورٹ:اسحاق سومرو) پاکستان فیڈرل یونین آف جنرلسٹ (پی ایف یو جے) دبئی کے صحافیوں نے پاکستان کے دبئی میں نئے قونصل جنرل حسین محمد کا استقبال کیا۔ پاکستان قونصلیٹ میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی متحدہ عرب امارات پاکستان یونین کونسل آف جنرلسٹ کے صدر جناب خالد ملک نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری عنصر اکرم، نائب صدر رانا کاشف، آصف راٹھور، انفارمیشن سیکرٹری رانا رضوان، جوائنٹ سیکرٹری اسحاق سومرو ،ارشد ملک، اشر اشفاق بھی شریک تھے، قونصلر جنرل پاکستان قونصلیٹ جناب محمد حسین اور میڈیا ڈائریکٹر شازیہ سراج نے بھی شرکت کی۔ پی ایف یو جے نمائندوں نے کہا کہ یہ ملاقات نہ صرف خوش آئند تھی بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے مستقبل کے مسائل پر مل کر کام کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کونسلر جنرل کا کہنا تھا کہ دبئی میں یہ میری پہلی پوسٹنگ نہیں ہے، دبئی میں پاکستان قونصلیٹ میں 2011 میں کام کرچکا ہوں، حکومت کی جانب سے دیا گیا ٹاسک آسان نہیں یہ تب ممکن ہوگا جب سب ایک ہی پلیٹ فارم پر کام کریں گے۔ سب کو اکٹھا کیا جائے گا اور ملک کے عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر ان کا حل نکالا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت بہت تعاون پر مبنی ہے اور ہم ایک ہی صفحے پر کام کر رہے ہیں، مستقبل قریب میں اپنے روزمرہ کے کاموں کو تیز کرنے سے جلد از جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی ترجیح تعلیم ہے کیونکہ ہم تعلیم کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں تعلیم حاصل کرنے والا اپنی منزل حاصل کرتا ہے جبکہ دوسرے لوگ ہمیشہ بیک فٹ پر رہتے ہیں۔ کونسل جنرل نے پی ایف یو جے کی  پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ صحافی برادری کے لیے کونسل جنرل کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ پی ایف یو جے صدر نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ کونسل جنرل مسٹر حسین محمد کو گلدستہ پیش کیا اور عہد کیا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے مسائل کو حل کریں گے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے