Karachi (October 26th, 2023) Caretaker Sindh Chief Minister Justice (rtd) Maqbool Baqar and Caretaker Punjab Chief Minister Mohsin Naqvi preside over a meeting to evolve strategy to launch a joint operation against bandits in the katcha area of the two provinces here at CM House.

سندھ – پنجاب سرحد پر بھر پور مشترکہ آپریشن کی تیاری مکمل

پاکستان

ہماری طرف سے ہر قسم کی تیاری کی گئی ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

ہم نے آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں 9 پولیس کیمپس اور 53 چوکیاں بنائی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

کراچی (رپورٹ: حیدر جونیجو) نگران وزیراعلیٰ  سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کچے کے ڈاکووں کے خلاف مشترکہ آپریشن سے متعلق اجلاس آج وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فکر عالم، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زماں، وزیر داخلہ سندھ کیپٹن (ر) حارث نواز اور وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر، آئی جی پولیس سندھ رفعت مختار اور آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی اور دیگر نے شریک کی۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں کی ٹیگنگ کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا کہ کونسی پولیس چوکیاں سندھ اور پنجاب کے کچے علائقوں میں پوزیشن لیں گی۔ آئی جی پولیس پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کچے میں گھوٹکی و کشمور کے علاوہ پنجاب کے رانی پور اور رحیم یار خان کے علائقے آجاتے ہیں۔ سندھ کا کچہ علائقہ 176 کلومیٹر طویل اور 25 کلومیٹر کشادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رانی پور علائقے میں  سات جزائر ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ پنجاب آپریشن میں  66500 ایکڑ ایراضی سے 56000 ایکڑ ڈاکوؤں کے قبضے سے آزاد کرائی گئی ہے۔ پنجاب میں 11 ڈاکوؤں کے گینگز ہیں جس کی تعداد 600 بنتی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ پنجاب نے آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں 9 پولیس کیمپس اور 53 چوکیاں بنائی ہیں۔ اجلاس کو آئی جی پولیس سندھ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس نے کچے کے علائقے میں 210 پولیس چوکیاں بنائی ہیں، اور سندھ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی آپریشن کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہمی کے نیٹ ورک کو مکمل بند کیا گیا ہے اور جو اسلحہ آپریشن میں استعمال ہوگا اسکی تیاری مکمل ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ گھوٹکی میں پولیس آپریشن کی منظوری دے رہا ہوں، ہماری طرف سے ہر قسم کی تیاری کی گئی ہے۔  اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ کچے کے علائقے میں موبائل فون کی سہولت کو  کمزور کیا جائے۔ دونوں صوبوں کے آئی جیز کے مابین باہمی مشاورت و اطلاعات کو شیئر کیا جائے گا۔ آپریشن کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے جلد ایک اجلاس بلایا  جائے گا۔ اجلاس میں مشترکہ آپریشن کی مشق کرانے پر بھی غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے