اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی نہیں ہوئی تو مر نہیں جاؤ گے: پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو

متھیرا کا کنواروں کے لئے مفت مشورہ

شوبز

پاکستانی ماڈل اور ڈانسر متھیرا نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی زندگیوں کا مقصد شادی کو بنا لیا ہے، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، سب یہی سوچتے ہیں کہ شادی کرنی ہے۔ لیکن لڑکوں کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے کیرئیر، گھر اور پہچان بنائیں، پھر شادی کا سوچیں۔

حال ہی میں متھیرا ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جو لڑکے ورزش نہیں کر پاتے یا موٹاپے کی وجہ سے ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں، ان کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے؟

متھیرا نے جواب میں کہا کہ "میں یہ نہیں کہتی کہ لڑکوں کو ریتھک روشن ہونا چاہیے۔ اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہو رہی تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی نہ ہونے سے زندگی ختم نہیں ہو جاتی۔ ہمیں اپنی زندگیوں کا مقصد شادی بنا لیا ہے۔ مردوں کو معاشی طور پر مضبوط ہونا چاہیے، ان کی اپنی پہچان ہونی چاہیے، پھر بیوی ڈھونڈنی چاہیے کیونکہ بیوی کو دینا ہوتا ہے، لینا نہیں ہوتا۔”

انہوں نے مزید کہا، "میرا ماننا ہے کہ جو شخص آپ کی زندگی کے مشکل لمحات میں ساتھ نہ دے، وہ آپ کے اچھے لمحات میں بھی ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان میں یہ بہت عام ہے کہ لوگ کسی موٹے اداکار یا اداکارہ کی تصویر لگا کر کہتے ہیں کہ انہیں پتلا ہونا چاہیے۔ ہیروئن ہو تو اس کی کمر پتلی ہونی چاہیے، ہیروئن ہو تو گوری چٹی ہونی چاہیے، جو کہ غلط ہے۔”

متھیرا نے کہا، "اگر کسی شخص کا وزن 100 سے زیادہ ہے تو اسے وزن کم کرنا چاہیے، لیکن اگر کوئی شخص نارمل ہے یا زیرو سائز نہیں ہے، تو کسی کو حق نہیں کہ اسے زیرو سائز ہونے کو کہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، "مرد ہو یا خواتین، دونوں کے جسم مختلف ہوتے ہیں اور ان کے مسائل بھی مختلف ہوتے ہیں۔ خواتین کے مسائل مردوں سے زیادہ ہوتے ہیں، اس کے باوجود ہمارے یہاں مرد حضرات بڑی آسانی سے کہتے ہیں کہ یہ تو موٹی ہوگئی ہے، اسے دبلا ہونا چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے