The public yearned for relief, further increasing the rate of inflation

عوام ریلیف کو ترس گئے، مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

پاکستان

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں،21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے ، ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 255 روپے ، 200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے ، لہسن فی کلو 20 روپے ، پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے، گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے ، دال ماش،دال مسور اور آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، چھوٹا گوشت، کیلے، کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا، برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے ، ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے