بزنس اکنامک سمٹ2023تم سے ہے پاکستان ایوارڈزتقریب

کراچی میں ’تم سے ہے پاکستان ایوارڈز 2023‘ کی شاندار تقریب کا انعقاد، مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا

پاکستان

بزنس اکنامک سمٹ2023تم سے ہے پاکستان ایوارڈزکی پروقارتقریب

کراچی: (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سوشل تنظیم ’تم سے ہے پاکستان ‘ کے زیر اہتمام شاندار ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیم، صحت، صحافت، کاروبار سمیت دیگر شعبہ جات میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

شہر کے نجی ہوٹل منعقدہ تقریب میں ڈالڈا فوڈز کے بشیر جان محمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی میں آباد کے سابق چیئرمین الطاف طائی، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی علی راشد ، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ، فاران کلب انٹرنیشنل کے چیئرمین ایچ ایم حنیف، عامر کوٹھاوالا، سی ای او آئی شاپنگ جمال ڈیڈھی، کمیل پولانی، علی ثقلین رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای او محمد شاہد قادری، رومی انٹرنیشنل کے سی ای او ثاقب رومی، سی ای او پی سی ایل سی (کے سی سی آئی) حفیظ عزیز، ٹائیم گروپ کے ساجد علی عباسی ، پاکستان کی پہلی ڈی آئی جی پولیس شیبا شاہ ، Venus HDکے سی ای او فرحان اسرار ، Adam Usman Securities کے نعمان عبدالمجید ، سینئر صحافی ملک منور حسین، بیوروچیف کوہنور ٹی وی نیوز سید سجاد علی شاہ، صحافی نادیہ انوار، صحافی سونیہ خانزادہ، سینئر صحافی علی گوڈیل، سینئر صحافی و کالم نگار فرحان تنیو، سید امانت علی بخاری، حیدر جونیجو اور مختلف شعبوں سے منسلک شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کو قدرت کی طرف سے ہر نعمت سے نوازا گیا ہے اور کوئی بھی طاقت ہمارے ملک کو ترقی کی منازل طے کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور اس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ہی اجتماعی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے، تم سے ہے پاکستان کے روح رواں ساجد بھائی نے ایوارڈز تقریب منعقد کرکے ایک بہترین اقدام اٹھایا ہے جو لائق تحسین ہے کیوں کہ ایوارڈ ملنے سے انسان کے اندر محنت، لگن، جستجو اور آگے بڑہنے کی چاہت میں اضافہ ہوتا ہے۔
معروف نیوز ویب سائیٹ موقف ڈاٹ کام اور دیگر میڈیا ادارے ’تم سے ہے پاکستان ایوارڈز 2023ء‘ کے میڈیا پارٹنرز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے