Cabinet Investment Board Ordinance Amendment Bill 2001

کابینہ کی سرمایہ کاری بورڈ آرڈی نینس 2001 کے ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری

پاکستان

وفاقی کابینہ نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری بورڈ آرڈی نینس 2001 کے ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دی ہے۔

اس ترمیمی بل کی منظوری آج (بدھ) اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اس بل سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو با اختیار بنایا جائے گا اور مختلف وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے درمیان کام کے طریقہ کار وضع کرنے کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے۔

کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالتوں کی تعمیر نو کی بھی منظوری دی جس کے تحت بلوچستان میں گیارہ احتساب عدالتوں کو سات بینکنگ عدالتوں، دو انٹیلچکوئل ٹربیونلز، ایک خصوصی مرکزی عدالت اور ایک خصوصی عدالت میں تبدیل کردیا جائے گا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور انفارمیشن سسٹم کے غیرقانونی استعمال کی روک تھام کے لئے ای سیفٹی بل 2023 کی باضابطہ منظوری دی۔کابینہ نے پرسنل ڈیٹا پرو ٹیکشن بل 2023 کی بھی با ضابطہ منظوری دی۔کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کی جانب سے تجویز کردہ قومی موافقت منصوبے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت داخلہ کی تجاویز پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ناموں کی شمولیت اور اخراج کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ پالیسی کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان نہ صرف تجارتی تعلقات استوار کرنے کے لئے اہم اقدام ہے بلکہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے