Donald Trump's proposal to execute US Army General Mark Milley

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز

دنیا

ریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے عمل کی سزا موت ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نا اہلی سے قیادت کی، کئی جانیں ضائع ہوئیں، سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، اربوں ڈالر کا بہترین فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے