ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات

چیئرمین ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان آج ملاقات شیڈول

کھیل

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کے درمیان آج ملاقات شیڈول ہے۔

ھارتی میڈیا کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر طے ہے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو میٹنگز کا آج سے ڈربن میں آغاز ہو رہا ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے ایشوز کے بعد پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدیداران پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گے، ملاقات میں پاکستان کی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

 ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کی تعداد بڑھانے پربات ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے وینیو پر بھی بات ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی احسان مزاری نے پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات کی جب کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔

معاملے کو دیکھنے کے لیے حکومت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز کے شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے