Sharjeel Memon

پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

سندھ

رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدو جہد کی تھی، اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا، سوالیہ نشان ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈلائن بی آرٹی کا کام بھی مکمل ہونے جا رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے