قومی اسمبلی پاکستان

پارلیمنٹ نے نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کی منظوری دے دی

پاکستان

اسلام آباد: حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے نگراں حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 منظور کرلی جبکہ انتخابات ایکٹ بل کی شق وار منظوری لی جارہی ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابات ترمیمی بل 2023 پیش کیا۔

اجلاس میں نگراں حکومت کے اختیارات بڑھانے سے متعلق الیکشن ایکٹ کی شق 230 کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
وزیر قانون نے کہا کہ کل نگراں حکومت کے اختیارات کے معاملے پر ایشو بنا لیکن آج سردار ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی کا ایک وضاحتی اجلاس ہوا ہے جس میں نگراں حکومت کے مزید وضاحت کر دی گئی ہے اور اب تمام ترامیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے بل میں ترمیم پیش کی جو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے