پائپ ایکس پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو نے اپنی کامیابی میڈیا کے نام کی اور متحدہ عرب امارات کے صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا

دنیا

دبئی (موقف رپورٹ) پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو (پائپ ایکس) کے مڈل ایسٹ میں پہلے چار ایڈیشن کی کامیابی کے بعد ک پانچواں ایڈیشن 21 اور 22 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا پائپ ایکس کے چئیرمین عمران خٹک نے مڈل ایسٹ میں پہلے چار ایڈیشن کی کامیابی کا کریڈٹ میڈیا کو دیے دیا گذشتہ روز اسی سلسلے میں پائپ ایکس کی جانب سے یو اے ای میں مقیم پاکستانی میڈیا کے لیے ایوارڈز 2023/24 کا انعقاد کیا گیا، اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز پائپ ایکس ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں میں خلیج ٹائمز کے فاونڈر ممبر اور صدر پی ایف یو جے یو اے ای زون خالد ملک،اے آر وائی سے منسلک اشفاق احمد،جیو نیوز کے سبط عارف،سماء نیوز سے منسلک محمد رضوان رانا،دنیا نیوز کے نمائندوں عبدالرحمن رضا اور رضوان چوہدری کا نام شامل تھا جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن(Ptv) سے منسلک سجاد اکبر خان،92 نیوز کے سید مدثر خوشنود،وائس آف امریکہ کے نمائندہ عرفان بہادر،سچ نیوز سے رانا کاشف،اے بی این نیوز سے ارشد ملک،کوہ نور سے وحید بابر،سندھ نیوز سے احمد قریشی،آواز نیوز سے اسحاق سومرو،کے ٹی این سے فہد شیخ،لیڈنگ نیوز سے راجہ اسد خالد اور آصف راٹھور سمیت دیگر کو یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے شاندار صحافتی اور سماجی خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا گیا تقریب کی میزبانی معروف صحافتی شخصیت انصر اکرم نے اپنی روایتی انداز میں کی جبکہ انصر اکرم کو نیوز ٹائم کے پلیٹ فارم سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے