وگن میں شہید سوشل ورکر عدنان تنیو کی یاد میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا

وگن میں شہید سوشل ورکر عدنان تنیو کی یاد میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا

سندھ

وگن (رپورٹ – محمد ثاقب تنیو) ہلال احمر کی جانب سے ضلعہ قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وگن کے نواحی گاؤں تھرڑی ہاشم میں دیہی فلاحی تنظیم دکھ سکھ کا ساتھ ستھ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تپ دق، شگر، دمہ، ٹائیفائڈ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں. گاؤں والوں کا مفت علاج کرنے والے ماہر معالجین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب و مسکین افراد تک مفت علاج کی رسائی یقینی بنانے کیلئے کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے دیہات میں مفت میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں، آج گائوں تھرڑی ہاشم میں لگائے گئے کیمپ میں ذیابیطس اور ملیریا کی ہر تیسرے شخص میں تشخیص ہوئی ہے، ہلال احمر سوسائٹی کیجانب سے انہیں تمام ادویات اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کیں۔

مزید پڑھیں: وگن میں حادثے کا شکار مزدور زندگی اور موت کے دو راہے پر، حکومت اور فلاحی تنظیموں سے علاج کرانے کی اپیل

اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزرز سلیم شیخ، عبدالقدوس واہوچو، زبیر احمد تنیو، کامران تنیو و دیگر نے کہا کہ ہم نے شہید سماجی کارکن عدنان تنیو کے نام سے اپنے گاؤں کے غریب اور نادار لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگایا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے