ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان

غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تونتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا، ایران

دنیا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل نے حملے بند نہ کیے توجنگ کا نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے بیروت میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم اور غزہ کی ناکہ بندی سے جنگ کا نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

فلسطین کی صورتحال پرسعودی عرب کی ترکی اور ایران سےبات چیت

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک کے حکام نے ہم سے رابطہ کرکے خطے میں اسرائیل کے خلاف نیا محاذ کھولنے کے امکانات سے متعلق پوچھا ہے۔ ہم نے انہیں واضح جواب دیا کہ کسی بھی نئی کارروائی یا محاذ کا تعلق صہیونی ریاست کے اقدامات سے ہے۔ اگراسرائیل کے جرائم جاری رہے تو کسی کو بھی نیا محاذ کھولنے کے لیے ہماری اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے