ہزاروں افغانیوں کا جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف

سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹس برآمد

پاکستان

ریاض : سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے کے بعد قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سعودی عرب میں افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے سے متعلق خبروں کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگیا۔

خودکش حملوں کی بیشترکارروائیوں میں افغان شہری ملوث نکلے،غیرقانانونی تارکین وطن کوملک چھوڑنےکاالٹی میٹم

سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاملے پر ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو آگاہ بھی کیا، یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔

مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزارت داخلہ نے 12 ہزار افغانیوں کو پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کے کنوینئر، ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کے سینئر افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں کمیٹی اسکینڈل میں ملوث افراد سمیت سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز سے افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے