نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز ہوگا: وزیراعظم

پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر بیلٹ پیپر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز اور قانونی ہوگا۔

ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف، شفاف اور آزادانہ ہوگا، انتخابی عمل میں انتظامی سطح پرکسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہونے پر احتجاج ہوا تو بھی الیکشن جائز اور قانونی ہوگا، پولنگ کے 8 گھنٹے میں احتجاج ہونے کی وجہ سے الیکشن کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ صرف ایک قابل بحث نکتہ ہوتا ہے کہ الیکشن کس حد تک شفاف اور منصفانہ ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاست دان عوامی حمایت حاصل کرنےکیلئے ایسا مؤقف اپنا لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے