Israel's military

اسرائیل کا شہریوں کو ۲۴گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم

دنیا

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر شمال چھوڑ کر جنوبی غزہ جانے کا الٹی میٹم دے دیا، اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے ہیں اور زمینی حملے کے لئے ٹینک غزہ کی پٹی کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ مطابق وزیردفاع یوو گیلنٹ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بھاری بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں زیادہ تر شہری شامل ہیں۔
فلسطین کی صورتحال پرسعودی عرب کی ترکی اور ایران سےبات چیت

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے تونتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا، ایران

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ کے شہریوں کو اپنی اور اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے جنوب چلے جائیں، اور خود کو حماس سے دور کر لیں، جو آپ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہے ، نگران وزیراعظم پاکستان

حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے زمینی حملہ کیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا ، غزہ کی نقل مکانی کا انتباہ ’جعلی پروپیگنڈہ‘ ہے اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس کا شکار نہ ہوں۔
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، نہتےفلسطینیوں پربمباری روکنےکامطالبہ

اقوام متحدہ نے کہا کہ ’تباہ کن انسانی نتائج کے بغیر‘ شہریوں کی نقل مکانی ناممکن ہے، جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردن نے غزہ کے رہائشیوں کو اسرائیل کی ابتدائی وارننگ پر اقوام متحدہ کے ردعمل کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں فلسطینیوں کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے