جاپان میں سندھی کلچر ڈے شاندار انداز میں منایا گیا

دنیا

اوساکا (رپورٹ: حیدر جونیجو) جاپان میں سندھی کلچر ڈے شاندار انداز میں منایا گیا، اس سال جاپان کے شہر اوساکا میں سندھی ثقافتی کا دن منایا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو زبانوں کو قومی زبان کو درجہ دیا جائے تاکہ ہماری مادری زبانوں ترقی مل سکے اور دریائے سندھ پر قائم پاکستان زیادہ مستحکم ہو۔

 پروگرام میں جاپان میں موجود سندھیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے منتظمیں میں فاروق احمد مہر، ایوب مہر، فرید احمد، نثار احمد، آفتاب کلہوڑو اور دیگر شامل تھے۔ جبکہ بذریعہ وڈیو لنک جاوید احمد شیخ نے کراچی سے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہر سال دسمبر کی پہلی اتوار کو سندھی ثقافت کا دن منایا جاتا ہے۔ اس سال 2023ء کو پہلی اتوار 3 دسمبر کو ہوئی ہے۔