ہم ملازمین کے حقوق کی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے، چیئرمین الشہباز علی حیدر

سندھ

الشہباز پینل کی قیادت نے ہمیشہ ملازمین کے لئے بہترین جدوجہد کی ہے، عاشق حسین

عاشق حسین  کو الشہباز پینل کا کنوینر مقرر کردیا ہے، ترجمان الشہباز حیدر جونیجو

کراچی: الشباز پینل، سینوا کے چیئرمین علی حیدر نے کہا ہے کہ ہم سندھ سیکریٹریٹ، سی ایم ہائوس اور گورنر ہائوس کے تمام ملازمین کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس میں ایک سادہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دوست اور ساتھی عاشق حسین کو الشہبار پینل میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترجمان الشہباز پینل حیدر جونیجو نے بتایا کہ عاشق حسین حق شہبار پینل کے کابینہ رکن تھے اور انہوں نے الشہباز پینل کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین الشہباز علی حیدر نے عاشق حسین نے الشہباز پینل کا کنوینر بھی مقرر کردیا ہے۔ عاشق حسین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الشہباز پینل کی قیادت نے ہمیشہ ملازمین کے لئے بہترین جدوجہد کی ہے اور میں ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے الشہباز پینل میں شمولیت اختیار کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے