جشن آزادی وومن فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی میں ویمن اسپورٹس فورم کیجانب سے جشن آزادی وومن فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

کھیل

ویمن اسپورٹس فورم نے نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں نیا ناظم آباد کراچی سوسائٹی کے تعاون سے جشن آزادی کے موقع پر”جشن آزادی وومن فٹبال ٹورنامنٹ” کا انعقاد کیا گیا ۔

جشن آزادی وومن فٹبال ٹورنامنٹ کی وقار تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار , ان کی اہلیہ شاہدہ فاروق اور نیا ناظم باد جیم خانہ کلب کے صدر طلحہ نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے منتظمین ویمن اسپورٹس فورم کی بانی ورونھ پیرزادو, کوآرڈینیٹر فوزیہ جمیل، فائزہ شہاب اور دیگر کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں سے تعارفی مصافحہ کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کی.

ٹورنامنٹ میں مختلف ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا, پہلا میچ, لیاری اور ایم یو کے اسپورٹس کلب کے درمیان سخت ترین مقابلے کے بعد ٹائی ہوا اس کے بعد ہزارہ اسپورٹس کلب اور لیاری کی ٹیم کا میچ صفر اور ایک گول کے مقابلے سے ہزارہ کی ٹیم فاتح رہی۔

تیسرے میچ میں ہزارہ اور ایم یوکے کلب کی ٹیم نے ایک اور صفر کے مقابلے سے میچ اپنے نام کیا, اس طرح دونوں فاتح کی ٹیم کے درمیان مقابلے میں ایم یو کے کی ٹیم ایک صفر کے مقابلے سے فائنل کی فاتح ٹیم قرار پائی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا. میچ دیکھنے کے لیے علاقہ مکینوں نے بھی بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس سے شریک ٹیموں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ٹونامنٹ کے آخر میں نماایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیو ں اور شریک تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی پیش کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے