امریکی محکمۂ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل

پاکستان کیساتھ تکنیکی اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے؛امریکا

دنیا

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔

امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو گھمانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت تمام نسلی و مذہبی اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے احترام و وقار کو برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے