میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

محبوب آپ کے قدموں میں اور معالج کے اشتہارات کا علاج کرینگے، مرتضیٰ وہاب

سندھ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ  محبوب آپ کے قدموں میں اور  معالج کے اشتہارات کا اب  علاج کریں گے، سڑکیں  خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

شارع فیصل کی بیوٹیفکیشن اور  بہتری کے منصوبےکا سنگ بنیاد  رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے تک شارع فیصل کا بہت برا حال تھا،  پیپلزپارٹی کی حکومت نے شارع فیصل کی ڈرینیج کو بہتر کرنےکا فیصلہ کیا، مختلف مقامات پر نئی ڈرینز  ڈالی گئیں، گزشتہ بارشوں میں شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع نہیں ہوا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اب شارع فیصل پر آپ کو کسی سیاسی جماعت کا  جھنڈا نظر نہیں آئےگا،ہم نے اپنی جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے شارع فیصل سے اتارے، ہم وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، محبوب آپ کے قدموں میں اور معالج کے اشتہارات کا اب علاج کریں گے، سڑکیں خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شارع فیصل کی بیوٹیفکیشن اور بہتری کے منصوبے پر تقریباً 20 کروڑ روپے لاگت آئےگی، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا،ائیرپورٹ سے میٹروپول تک شارع کو خوبصورت اور سرسبز  بنایا جائےگا، مرکزی شارع کی بہتری سے کراچی کا امیج بہتر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے