بشیر میمن

بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا

سندھ

مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی، بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔

شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر مقرر کیا گیا اور دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔

یہ استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے