ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کا میدان سج گیا

کھیل

ابوظبی (اسحاق سومرو) کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔
ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران مورس ویل سمپ آرمی کے کپتان اور انگلینڈ کے اسٹارآل راؤنڈر معین علی اور رتیش پٹیل نے ٹی 10 کے 7ویں سیزن کے ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔
افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز اور گزشتہ سیزن کی رنر اپ نیو یارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیزن 7 میں ناردرن واریئرز، مورس ویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریوز بھی شرکت کررہے ہیں۔
لیگ کے دوران تمام ٹیموں کو 3 دن آرام ملے گا ۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ میں کھیلیں گی، دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔
ایوینٹ کی تشریح کے حوالے سے پریس کانفرنس میں معین علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی اور ہم جیت کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکے، اس بار ہم پرامید ہیں کہ اچھا کھیل پیش کرکے ٹرافی جیتیں گے-
معین علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ وننگ کھلاڑی ہیں،ٹیم بہت متوازن ہے۔
سیمپ آرمی کے اونر رتیش پٹیل اور امیت پٹیل کا اپنے سٹارز پلیزز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑا کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور زمبانوے میں ہونے والے ٹی 10 ٹورنامنٹ میں بھی ان کی ٹیم حصہ لے چکی ہیں –
شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کے ٹکٹ اب صرف 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔

ابوظبی ٹی 10 کے 7 ویں سیزن کا میدان سج گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے