Taylor Swift Vienna concerts cancelled after attack threat

دہشتگردی کے خطرے کے باعث، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ

شوبز

آسٹریا میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ

آسٹریلوی سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق، سیکیورٹی حکام نے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹ منسوخ کر دیے ہیں۔

کنسرٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر شیڈول شوز کو منسوخ کرنا ناگزیر تھا، اور تمام ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

آسٹریلوی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث کنسرٹ منسوخ کئے گئے ہیں ، ، نامور امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ ہونے خبر پر شائقین نے ملا جلا رد عمل دیتے ہوئے بھتر فیصلا قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹ جمعرات سے ہفتہ تک ویانا میں ہونے والے تھے جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے