شکارپور پولیس نے کراچی میں بیٹھے مزدورپر جھوٹہ مقدمہ درج کردیا

سندھ

کراچی کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے نوجوان عمران کلر کے خلاف شکارپور کے نبی شاہ وگن تھانے نے جھوٹا مقدمہ درج کر لیا، فیکٹری کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی کیمرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ بغیر چھٹی کے ڈیوٹی پر آ رہا ہے۔ جبکہ پولیس نے بغیر تفتیش کے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا، ورسا کا کہنا ہے کہ
ایس پی شکارپور عرفان سموں اس معاملے کا نوٹس لیں اور عمران کلر کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے اور ایسے نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جو کسی بھی بے گناہ کے خلاف بغیر چھان بین اور سچ دیکھے بغیر جھوٹے مقدمات بنا کر اس کی زندگی کو متنازعہ بنا دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے