صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی خواتین کی معاشی خود مختاری اور ماحولیاتی تحفظ پر زور

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی، کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
صدر زرداری نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری اور ماحولیاتی تحفظ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کو فروغ دینے کے لیے مالی خدمات اور قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی اور بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے غیر ملکی بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری سے خاندانوں کی خوشحالی اور ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے بتایا کہ پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت سندھ نے مینگروز جنگلات لگائے اور عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرِمبادلہ حاصل کیا۔ موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بینکوں کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات اور قرضے فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے