کراچی (نامہ نگار) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کی قانونی مدد دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ قانون کو نابالغ قیدیوں کو لیگل ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق سندھ میں نابالغ قیدی کراچی، حیدرآباد اور سکھر جیلوں میں قید ہیں۔ جن کی عمریں 13، 14، 15، 16، 17 اور 18 سال ہیں ترتیب وار ایک، 2، 8، 106، 168 اور 106 ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں ان بچوں کو بہتریں انسان بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے ہیں، اگر ان بچوں کو ایسے ہی جیلوں میں رکھا گیا تو ان کی شخصیت تباہ ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ قانون ان نابالغ قیدیوں کی بھرپور قانونی مدد کرے۔
