نگران وزیراعظم انوار الحق نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
نگران وزیراعظم پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، نہتےفلسطینیوں پربمباری روکنےکامطالبہ
بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت کی انتہاپسند آر ایس ایس سے متاثرہ سوچ اور تنازعہ کشمیر بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات بھی برقرار رکھنے میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے میں اجارہ داری قائم کرنے کے عزائم کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک مسلمانوں، سکھوں اور اپنی دیگر اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔
فلسطین کی صورتحال پرسعودی عرب کی ترکی اور ایران سےبات چیت
نگران وزیراعظم انوار الحق کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت، ظالم اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کی جنگ ہے. پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ انکے حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک شانہ بشانہ کھڑا ہے۔